ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نائجر میں ایک امریکی امدادی کارکن اغوا

نائجر میں ایک امریکی امدادی کارکن اغوا

Sat, 15 Oct 2016 16:17:39    S.O. News Service

ابوجا،15؍اکتوبر(ایس اونیوز ؍آئی این ایس انڈیا)نائجر کے علاقے ابالک میں جمعے کی شب ایک امریکی امدادی کارکن کو اغوا کر لیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ دارالحکومت نیامے کے شمال مشرق میں واقع اس علاقے سے مغوی کو مالی لے جایا گیا ہے۔ فی الحال یہ معلوم نہیں ہو سکتا ہے کہ اغواکار کون تھے۔ مالی کا شمالی حصہ سن 2012ء میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والے گروہ کے قبضے میں چلا گیا تھا، جو فرانسیسی فوج کی مداخلت کے بعد آزاد کروایا گیا۔ تاہم یہاں اب بھی مسلم شدت پسند گروہ سرگرم ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ نے اغوا کی اس واردات کی تصدیق کی ہے، تاہم مزید تفصیلات نہیں بتائی ہیں۔


Share: